10 نومبر، 2021، 7:14 PM

امریکہ کے سابق صدر بڑی مشکل میں پھنس گئے

امریکہ کے سابق صدر بڑی مشکل میں پھنس گئے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر مشتعل افراد کے حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی فائلز کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے سے متعلق فائلز دینے سے انکار کردیا تھا اور وفاقی عدالت میں ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تاہم عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیدیا۔

وفاقی عدالت سے منظوری کے بعد مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کی پارلیمانی کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں اور اس طرح ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔

امریکہ میں گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست فاش ہوئی تھی اور جو بائیڈن نئے صدر منتخب ہوئے تھے جسے ٹرمپ نے تسلیم نہیں کیا اور اپنی ایک جذباتی تقریر میں کامیاب امیدوار پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق صدر کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ان کے حامی بڑی تعداد میں کیپٹیل ہل پہنچ گئے اور اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی، ارکان پارلیمنٹ نے دفاتر اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اس ہنگامہ آرائی میں 4 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی تحریک بھی پیش ہوئی تھی۔ امریکی انتخابی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

News ID 1908797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha